زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی

مجموعی ذخائر 13 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اعداد و شمار اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 24, 2019
سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 63 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی (فوٹو: فائل)

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 63 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 62 کروڑ 11 لاکھ ڈالر موجود ہیں اور اس طرح مجموعی ذخائر 13 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قرضوں اور سود کی مد میں 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔