علی ظفر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

علی ظفر نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی


ویب ڈیسک January 30, 2019
علی ظفر 22 جنوری کو عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

علی ظفر والدہ کے ہمراہ 22 جنوری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مختلف مقامات کی زیارت کی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے لیے امریکا میں ''پرائیڈ آف پاکستان'' کا ایوارڈ

سعودی عرب میں زیارات پرعلی ظفر کی حاضری کے دوران مداح موبائل سے تصاویر بھی بناتے رہے، عمرے کی ادائیگی کے بعد علی ظفر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔