ہاشم آملا نے محمد آصف کو سب سے خطرناک بولر قرار دیدیا

محمد آصف کی گیند پہلے اسٹمپ پر آتی ہے پھر گھومتی ہوئی ادھر ادھر چلی جاتی،یہ کوئی جادوگر ہی کرسکتا ہے، ہاشم آملا


ویب ڈیسک January 31, 2019
محمد آصف کی لائن اینڈ لینتھ بھی بہت شاندار تھی، ہاشم آملا۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقا کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملا نے محمد آصف کو سب سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا۔

جنوبی افریقا کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملا کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں سب سےخطرناک بولر محمد آصف کوپایا، ان کی بال پہلے اسٹمپ پر آتی ہے، پھر گھومتی ہوئی ادھر ادھر چلی جاتی یہ کوئی جادوگر ہی کرسکتا ہے۔

ہاشم آملا کا کہنا تھا کہ محمد آصف بڑی صلاحیتوں کے مالک تھے، ان کی بولنگ کی رفتار تقریبا 135 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جب کہ محمد آصف کی لائن اینڈ لینتھ بھی بہت شاندار تھی۔