- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
سونم کپور نے ’منا بھائی تھری‘ کیلیے انوکھی شرط رکھ دی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے معروف فلم سیریز ’منا بھائی تھری‘ میں کام کرنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔
کئی دنوں سے بالی ووڈ میں ایک بار پھر منا بھائی تھری بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، فلم میکرز کی جانب سے اسکرپٹ پر باقاعدہ کام جاری ہے جس کی تصدیق فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے بھی کی تھی۔
فلم کے پروڈیوسر نے سونم کپور کی اداکاری سے متاثر ہو کر انہیں اس فلم میں شامل کرنے پر نظر ثانی شروع کردی ہے لیکن اداکارہ نے اس فلم میں شامل ہونے کی انوکھی شرط رکھ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ’منا بھائی تھری‘ میں شامل کیے جانے کی خبر پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت یہ فلم کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط یہ ہے کہ مجھے اس فلم میں مرکزی کردار دیا جائے اور دوسری بات یہ کہ فلم کا نام ’منا بھائی‘ سے تبدیل کرکے ’منی بین ‘ رکھا جائے۔
سونم کپور نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میں سال میں ایک فلم کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ سال دو سال سے مجھے کیا ہوا مجھے نہیں پتا لیکن اب میں جس فلم میں بھی کام کروں گی اس میں صرف مرکزی کردار ہی ادا کروں گی۔
یہ پڑھیں: ارشد وارثی نے ’منا بھائی 3‘ کی شوٹنگ سے متعلق پردہ اُٹھا دیا
واضح رہے کہ سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم منا بھائی 2003ء میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کے بعد فلم کا پہلا سیکوئل 2006ء میں ریلیز ہوا تاہم طویل عرصے بعد فلم کا دوسرا سیکوئل سنیما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔