مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
ضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔

دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک

دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکو بھارتی دفترخارجہ نے طلب کرلیا ہے، جس پرپاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پرسخت جوابی موقف دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔