سندھ پولیس کے مرد افسران و اہلکاروں کیلئے بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 فروری 2019
بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹی کے حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹی کے حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین اور ان کی بیگمات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومتِ سندھ  نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے اہلیہ کی زچگی کے دوران 10 روز کی چھٹی کی نوید سنائی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح نے صوبے کے تمام افسران کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد 10 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکے گی، اور تمام سینیئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔