پلوامہ حملے پر ماورا حسین نے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے

ویب ڈیسک  بدھ 20 فروری 2019
دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں، ماورا کا بھارتی صارف کو جواب فوٹوفائل

دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں، ماورا کا بھارتی صارف کو جواب فوٹوفائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے پلوامہ حملے پر بھارتیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا کراراجواب دیتے ہوئے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک بھارتی صارف نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سے کہا ’’پلوامہ حملے پر آپ کی کیارائے ہے؟ سوال پوچھتے ہوئے انیل نامی صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے آپ اس سوال کا جواب نہیں دیں گی لیکن میں پھر بھی آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے

تاہم ماورا نے نا صرف اس صارف کو جواب دیا بلکہ اس کا منہ بند کراتے ہوئے کہا ’’آپ نے میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی سوچ لیا کہ میں جواب نہیں دوں گی پہلی بات تو یہ ہے کہ دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا کہ ان کے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا

پلوامہ حملے میں مرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر ماورا نے کہا ہر جان انسانی جان ہے، پلوامہ حملے پر دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا دنیا کے اس حصے سے  مرنے والوں کے لیے صبر اور محبت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتا تو اس صورتحال میں نفرت پھیلانا بند کرو۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت پر سدھو کو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا

ماورا حسین کے پلوامہ حملے پر ردعمل سے  ان بھارتی فنکاروں کو بھی سبق سیکھنا چاہئے جو پاکستان کے خلاف  موقع سے فائدہ اٹھا کر نفرت پھیلارہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔