- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی
- پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا
پلوامہ حملہ؛ پاکستان کی حمایت پر سدھو کو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا

سدھو کی جگہ اب شو میں جج کے فرائض ارچنا پورن سنگھ انجام دیں گی۔ فوٹوفائل
ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے محبت مہنگی پڑگئی انہیں مقبول ترین کامیڈی شو’’ دی کپل شرما شو‘‘ سے نکال دیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ خودکش حملے کا نزلہ سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر جاگرا ہندوانتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو’’دی کپل شرماشو‘‘سے نکال دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک
پلوامہ حملے پر نوجوت سنگھ سدھو نے دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہاتھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کوقصور وار ٹہراسکتے ہیں؟ یہ بہت بزدلانہ حملہ تھا اور میں اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتاہوں، اس طرح کی کارروائی کرنے والوں کو سزا دینی چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو ہندو انتہا پسندوں کا خوف، دورہ پاکستان منسوخ
سدھو کے اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا تھا اوربھارتیوں نے سدھو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دی کپل شرما‘‘ شو سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، علاوہ ازیں انہیں نا نکالنے کی صورت میں شو کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اور اب خبر آئی ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کے خوف اور دباؤ کی وجہ سے سدھو کو شو سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب شو میں جج کے فرائض ارچنا پورن سنگھ انجام دیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔