- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بہاولپورمیں کالعدم جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے زیرانتظام مدرستہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بہاولپور میں واقع کالعدم جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والے مدرسے الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے، اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مدرسہ اور مسجد مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے، مدرسے میں 70 سے زائد اساتذہ اور 600 سے زائد طالب علم زیرِ تعلیم ہیں، جن کی تعلیم جاری رہے گی تاہم پنجاب حکومت اب مدرسے کا نظم و نسق سنبھالے گی اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔