- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں صرف انسانیت کی تذلیل ہوگی، شہریار آفریدی
پشاور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں صرف انسانیت کی تذلیل ہوگی۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی یہ نہ بتائے کہ جنگ کیا ہوتی ہے، جنگوں سے کچھ نہیں ملا ، جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں صرف انسانیت کی تذلیل ہوگی ، قبائل کے غیور عوام جنگوں سے متاثر ہوئے، پاکستان امن کا داعی ہے، خدا کے لئے پاکستان کو جنگ میں نہ دھکیلا جائے، بھارت الزام لگانا چھوڑ دے اور بات کرے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، وزیر اعظم نے صاف کہہ دیا کہ بھارت الزام لگارہا ہے تو ثبوت بھی پیش کرے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ آج جو اقتدار میں ہیں تو ان کے بچے بھی مستقبل میں بر سر اقتدار ہوں، آج کے دور میں تعلیم صرف پیسے کمانے کے لئے حاصل کی جاتی ہے، آج کا نظام خود کماؤ اور دوسرے کو ذلیل کرنا ہے، جب انسان اپنی بنیاد سے ہٹ جاتا ہے تو اپنا مقام کھو دیتا ہے، ہمیں انسانیت کو عزت دینی ہے۔ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہورہی ہے اور سیاحت کو فروغ ملا ہے، پہلے حکمران ذاتی مفاد کو ملکی مفاد سے آگے رکھتے تھے، اب ملک میں حکمران اور عوام سب جوابدہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔