وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا

فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک March 01, 2019
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران بڑا فیصلہ سامنے آگیا فوٹو: فائل

وزیراعظم نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاوسنگ اسکیمیں نہ بنا نے کی ہدایت کردی جب کہ رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لئے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاؤ کی بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان اور سیکورٹی صورتحال پرایک اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں امن و امان کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو آج سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مقبول خبریں