شنیرا اکرم کی کنگنارناوت کو کرارا جواب دینے پرسوشل میڈیا پر دھوم

شنیرا اکرم نے اداکارہ کنگنا رناوت کو کراراجواب دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے


ویب ڈیسک March 06, 2019
کنگنا رناوت نے اپنی سالگرہ پر 10 روز تک خاموش رہنے کا فیصلہ کیاہے فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو کراراجواب دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

پاکستان کے بارے میں آگ اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پرخود کو خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی وہ اپنی سالگرہ پر10 روز تک مکمل خاموش رہیں گی۔ کنگنا کے اس فیصلے پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا '' صرف 10 دن کیوں ؟ تم جتنے دن چاہے اتنے دن خاموش رہ سکتی ہو۔''



شنیرا کی اس ٹوئٹ کا مقصد کنگنا کو یہ باور کرانا تھا کہ وہ جب بھی بولتی ہیں ہمیشہ کسی نا کسی کے خلاف بولتی ہیں پہلے کنگنا اداکار ہرتھیک روشن، پھر کرن جوہر اور بعد میں اپنی فلم ''منیکارنیکا'' کے لیے نیک تمنائیں نا دینے والوں کے خلاف بولتی تھیں اور اب کچھ عرصے سے وہ پاکستان مخالف بیانات دینے میں مصروف ہیں لہٰذا بولنے سے بہتر ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں۔

سوشل میڈیا پر شنیرا کی اس ٹوئٹ کو بہت سراہا جارہا ہے اور صارفین کنگنا کوجواب دینے پر شنیرا کی تعریفیں کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا بھابھی نے کیا چھکا مارا ہے جب کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بھابھی نے اتنی اچھی گیم وسیم اکرم سے کھیلنی سیکھی ہے۔

https://twitter.com/MMJ2689/status/1102891201185959937



https://twitter.com/26bcf0ad90134e7/status/1102875869977169920

مقبول خبریں