- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
ماہرہ خان شوبز کے ساتھ ٹوئٹر کی بھی کوئین

ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد باقی اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔ فوٹوفائل
کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز کے ساتھ سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے مقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی وہ فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں ۔ اس بات کا اندازہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔
ماہرہ خان
ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین(17 لاکھ 70 ہزار) ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کی ایک ٹوئٹ کی گونج پاکستان سے نکل کربھارت میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اوربھارت دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔
ماورا حسین
دوسرے نمبر پر جو اداکارہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ 1.61 ملین (16 لاکھ ایک ہزار) فالوورز کے ساتھ ماورا حسین ہیں۔
عروہ حسین
تیسرے نمبر ماورا کی بہن عروہ حسین ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 1.42 ملین(14 لاکھ 2 ہزار) ہے، اتنی بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باعث عروہ حسین کی باتوں کو پاکستانی سوشل میڈیا کمیونٹی میں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
مومنہ مستحسن
اپنے دل فریب حسن اور دل آویز آواز کے باعث لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن مومنہ مستحسن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔
مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے۔
وینا ملک
اداکارہ وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں وینا ملک سیاسی حالات خصوصاً پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں اور ان کی ٹوئٹ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دیتی ہے۔ وینا ملک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار ہے۔
ارمینا خان
ارمینا خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد تو اوپر بیان کی گئی اداکاراؤں کے مقابلے میں کم ہے لیکن ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اورشوبز سے لے کر سیاسی حالات پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ ارمینا خان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار ہے۔
صنم سعید
ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم سعید کے فالوورز کی تعداد صرف ایک لاکھ 67 ہزار ہے تاہم وہ دیگر ادکاراؤں کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال نہیں ہیں اور گنے چنے موضوعات پر ہی اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔
میشا شفیع
گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع گزشتہ برس سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنیں تھیں، وہ ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال ہیں ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار ہے۔
اداکارہ میرا
پاکستان فلم انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین میرا نے سوشل میڈیا کو بہت جلدی اپنایا اور وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فعال بھی رہتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد صرف 56 ہزار ہے۔
متھیرا
ماڈل اور وی جے متھیرا بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم نظر آتی ہیں تاہم انہیں ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہیں صرف 29 ہزار 200 افراد فالو کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔