- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ حرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
قیلولہ فرمائیے، بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے!
واشنگٹن: دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں سونے والے افراد کو بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اور اس کے دیگر خوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اسی لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد دوپہر کی نیند ضرور لیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ دوپہر میں کچھ وقت کی نیند بدن میں توانائی بھرتی ہے اور اس سے مزاج بھی بہتر ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے 68 ویں اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ قیلولہ کرنے والے افراد کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور اس طرح وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
امریکا میں منعقدہ اجلاس میں یونانی ماہرِ قلب ڈاکٹر مینولس کلاسٹریٹس نے کہا ہے کہ دن میں چند منٹوں کی نیند سے بلڈ پریشر میں 3 سے 5 یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے اور اگر دوا کھا کر قیلولہ کیا جائے تو یہ شرح 5 سے 7 یونٹ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد قیلولہ کا فائدہ پورے دن بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر میں اوسط پانچ درجے کی کمی پورا دن برقرار رہتی ہے تاہم ان کا مشورہ ہے کہ بہتر نتائج کے لیے دوپہر میں 30 سے 60 منٹ کی نیند بہتر رہے گی۔
اس مطالعے میں 212 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا اوسط بلڈ پریشر 129.9 mm Hg تھا۔ شرکا کی اوسط عمر 62 برس تھی اور ان میں نصف خواتین شامل تھیں۔ جب شرکا کو اوسط 50 منٹ تک سلایا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔