فنڈز سے محرومی؛ کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان

محمد یوسف انجم  پير 11 مارچ 2019
رواں مالی سال حکومت نے اب تک کھیلوں کی کسی فیڈریشن کو ایک پائی تک جاری نہیں کی فوٹو: فائل

رواں مالی سال حکومت نے اب تک کھیلوں کی کسی فیڈریشن کو ایک پائی تک جاری نہیں کی فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کھیلوں کی فیڈریشنز کو گرانٹ جاری نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران حکومت کی طرف سے اب تک کھیلوں کی کسی فیڈریشن کو ایک پائی تک ادا نہیں کی گئی، جس سے فیدڑیشنز سخت مشکلات کا شکار ہیں اور بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی سمیت کیلنڈر آف ایونٹس پر عمل درآمد دشوار ہوگیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی فنانس سب کمیٹی نے گرانٹ کو ٹاسک فورس کی سفارشات کے لاگو ہونے سے مشروط کررکھا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے اسپورٹس بورڈ کو جلد کیمپس لگانے کے لیے فنڈز کو فنڈر جاری کرنے کا خط لکھ رکھاہے جس کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایک اعلی حکام نے فنڈز روکے جانے کی تصدیق کی ہے اور نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر واضح کیا ہے کہ سالانہ گرانٹ اور کیمپوں کے لیے فنڈز اس وقت تک جاری نہیں ہوسکتے جب تک احسان مانی کی سربراہی میں کام کرنے والی وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظور ی نہیں مل جاتی۔

ذرائع کےمطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ حکام کا موقف ہے کہ فیڈریشنز حکومتی گرانٹ پر نظریں رکھنے کے بجائے اپنے وسائل خود پیداکریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔