اسلام آباد:
چینی صنعتی تنظیموں کے 19 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا۔
سرمایہ کاری بورڈ میں پاک چین صنعتی تعاون کے فروغ پر اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکریٹری جمیل قریشی نے کی۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق وفد میں توانائی، معلوماتی ٹیکنالوجی، معدنیات اور صنعت کے بڑے اداروں کے نمائندے شامل تھے جنہیں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور مراعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون کے دوسرے مرحلے میں مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتی منتقلی پر گفتگو ہوئی، ڈیجٹل، ماحول دوست اور اسمارٹ صنعت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنیوں کو مکمل سرکاری سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔