پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔
فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔