شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کےلئے فری ہیلمٹ تقسیم

2 لاکھ 35 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے


ویب ڈیسک December 12, 2025

صوبہ بھر میں ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر آگاہی مہم جاری ہے۔ 

لاہور میں ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز پنجاب سید ندیم عباس نے اگاہی مہم میں ہیلمٹ تقسیم کئے، ٹریفک پولیس پنجاب وائز ویل   کے تعاون سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔

ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز نے میڈیا نمائندوں کو ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم پر بریفنگ دی۔ ٹریفک قوانین میں ترمیم کے بعد کاروائیوں سے 66 فیصد ہیلمٹ وائلیشن میں کمی آئی ہے ۔

گزشتہ 15 روز 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے گے تو چالان نہیں ہوگا۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے واضح اور مثبت اثرات سامنے آئے۔

ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے مہلک حادثات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے سے ہیڈانجری کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی۔ 

شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔ 

مقبول خبریں