سربراہ شمالی کوریا کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون رہا

شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو 2017 میں کوالالمپور ایئرپورٹ پر پُراسرار طور پر قتل کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 11, 2019
شواہد کی عدم دستیابی پر پراسیکیوٹر نے مرکزی ملزمہ کے خلاف الزامات واپس لے لیے۔ فوٹو : اے ایف پی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو رہا کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے منہ پر اعصاب شکن مواد پھینک کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون سیتی ایسیاہ کو پراسیکیوٹر کی جانب سے الزامات واپس لینے پر رہا کردیا گیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کو 2017 میں کوالالمپور ایئرپورٹ پر پراسرار طریقے سے قتل کیا گیا تھا شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کو 2017 میں کوالالمپور ایئرپورٹ پر پراسرار طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل میں گرفتار ملزمہ سیتی ایسیاہ اور اس کی ساتھی ڈوان تھی ہاؤنگ نے گرفتاری کے فوراً بعد بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ 'انہیں شمالی کوریا کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس معاملے میں پھنسایا ہے'۔

تاہم رہائی کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ مرکزی ملزمہ سیتی ایسیاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قید سے آزادی کا پروانہ ملنے پریقین نہیں ہورہا ہے، ایسا ہو جانے کا تو میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میں اس کی وجہ جانتی ہوں۔

کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں گرفتار خواتین نے شمالی کوریا کے ایجنٹس کے ہاتھوں پھنس جانے کا اعتراف کیا تھا۔ کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں گرفتار خواتین نے شمالی کوریا کے ایجنٹس کے ہاتھوں پھنس جانے کا اعتراف کیا تھا۔

مبینہ ملزمہ کے خلاف سماعت کئی مہینوں کی تاخیر سے آج ہوئی جہاں پراسیکیوٹر نے قتل سے متعلق الزامات بغیر کوئی وجہ بتائے واپس لے لیے جس پرعدالت کے پاس ملزمہ کی رہائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا تھا۔ تاہم ملزمہ کی ساتھی کے خلاف سماعت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر 2017 میں کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے، بعد ازاں مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی ویڈیوز کی مدد سے ایک خاتون کو پکڑا کیا گیا جس نے مبینہ طور پر مقتول کے منہ پر اعصاب کو توڑنے والا خطرناک اسپرے کیا تھا۔