- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
پیپلزپارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، ایم کیوایم پاکستان
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔
کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ اور صوبے کے شہری علاقوں کو تباہ کردیا ہے، اس نے کرپشن اور تعصب کی ایسی تاریخ لکھی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پہلے ہی لسانی بنیادوں پر تقسیم ہے، اور اب جعلی مردم شماری کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے والی نسل پرست سندھ حکومت کراچی میں انتظامی تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، سندھ حکومت مرضی سے شہری علاقوں کو تقسیم نہیں کرسکتی، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں اب دو مئیر ہوں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیار منتقل نہیں بلکہ صوبوں میں جمع ہوگئے ہیں، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام اٹھارویں ترمیم سے متصادم ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے خالد مقبول صدیقی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے لسانیت کی بیان بازی سے گریز کریں، کراچی کو مزید اضلاع میں تقسیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، چیزوں کی تصدیق کے بغیر سندھ کے دو حصے کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے، پی پی لسانیت پر یقین نہیں کرتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔