پانچ روز گزر گئے ہیں والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں مریم نواز

نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، مریم نواز


ویب ڈیسک March 18, 2019
والد سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں، مریم نواز؛ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ 5 روز گزر گئے نوازشریف سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، والد سے ملاقات کےلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں 5 روز گزر گئے لیکن اپنے والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی نوازشریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1107646880857706496

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نا خواستہ مجھے کچھ ہوا تو وہ کسی سے کچھ نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی، عوام سے درخواست ہے کہ وہ نوازشریف کودعاؤں میں یاد رکھیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1107650078565679105

 

مقبول خبریں