کراچی کی عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 کراچی: گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جب کہ کئی افراد اب بھی عمارت کی چھت پر جمع ہیں۔

Two men dies in Karachi fire

عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل موقع پر پہنچ گئی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔

پولیس نے عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق نور ٹریڈ سینٹر 12 منزلہ عمارت ہے اور پوری عمارت کمرشل ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔