- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی، وزیر قانون
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، اپوزیشن کا رویہ فوجی عدالتوں سے متعلق ملا جلا ہے، کچھ جماعتیں فوجی عدالتوں کی حمایت کررہی ہیں جب کہ کچھ جماعتوں کے اپنے مسائل ہیں ۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا 18 ویں ترمیم سے متعلق کابینہ اجلاس میں کبھی بات نہیں ہوئی اور وزیراعظم نے کبھی 18 ویں ترمیم رول بیک کرنے کا نہیں کہا، آئین میں ترمیم ضرورت اور وقت کے مطابق کی جاتی ہے، 18 ویں ترمیم میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن پر بحث کی ضرورت ہے، مگر فی الحال حکومت کا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا نیب معاملات کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نیب کے معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کررہی، نوازشریف اور آصف زرداری سے متعلق کیسز میں بھی حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی، تاہم نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلد حکومت سامنے لائے گی اور پلی بارگین کے قانون میں بھی پیش رفت ہوگی جبکہ ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا اردو زبان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وزارت داخلہ عدالت سے رجوع کرے گی، حکومت کا موقف یہ ہے کسی سطح پر کرپشن نہیں ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔