کچی شراب فروشی کا الزام 2ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

ملزمان نے محمود آباد میں کچی شراب فروخت کی جس سے 20 افراد ہلاک ہوئے ،استغاثہ


Staff Reporter August 14, 2013
کچی شراب پینے سے پانچ افراد بینائی سے محروم جبکہ 5 سے زائد افراد کی حالت تشوک ناک ہے فوٹو: فائل

قتل بالسبب ، قتل اور کچی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار 2ملزمان کا پولیس نے دو روز کا جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا ۔

منگل کو تھانہ محمود آباد نے مذکورہ الزام میں گرفتار جمیل اور بابر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی کے روبرو پیش کیا تھا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر مفرور ملزم اور سرغنہ دلبر حسین عرف دلاور کو گرفتار کرنا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے ، فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ، استغا ثہ کے مطابق ملزمان نے محمود آباد میں کچی اور زہریلی شراب فروخت کی تھی جس کے باعث 20 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



5 افراد بینائی سے محروم جبکہ 5 سے زائد افراد کی حالت تشوک ناک ہے ،ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں ،وائن شاب کے مالک یونس نے تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیا۔