دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان کے خلاف ٹیمیں تشکیل دیدیں آئی جی پولیس

فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن حسن بٹ


ویب ڈیسک April 02, 2019
فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن حسن بٹ (فوٹو: فائل)

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، پشتون آباد میں دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے سی آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں انشاء اللہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔