- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں بچہ جاں بحق
کراچی: قائد آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ قائد آباد کے علاقے مسلم آباد کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے 10 سالہ عمر اور 12 سالہ سجاد زخمی ہوگئے۔ زخمی سجاد کے سر پر گولی لگی اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار 25 سالہ طاہر اور 26 سالہ عطا اللہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ملزم شیر زمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ادھر کم سن سجاد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اور جنازے میں مقتول کےاہلخانہ کے علاوہ علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مقتول سجاد کے والد عدالت خان نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی ہلاکت پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، دو روز قبل اس کا نتیجہ آیا تھا جس میں وہ پاس ہوا تھا، وہ نئی کتابیں لے کر رہے تھے جب پتہ چلا کہ بیٹا مقابلے میں مارا گیا، انھوں نے کہا کہ ہم بچوں کو محنت سے بڑا کرتے ہیں اور پولیس انہیں مقابلوں میں مار دیتی ہے، علاقہ میں منشیات فروش حنیف کا اڈا مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں ہی چل رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔