- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
میکسیکو میں ایک گھریلو تقریب پر مسلح افراد کا حملہ، 13 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک فیملی پارٹی کے دوران مسلح افراد نے حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد کو قتل کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ایک گھر میں فیملی پارٹی جاری تھی کہ مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرنے سے قبل ایک مقامی بار کے مالک ایل بیکی کے بارے میں پوچھا تھا۔ ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم قاتلوں اور مقتولین کے درمیان ‘جرائم کا رشتہ‘ ہونے کا امکان ہے اور واقعہ گینگ میں اختلافات کا شاخسانہ لگتا ہے جو عمومی طور پر علاقوں اور رقم کی تقسیم پر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں گینگ وار عام ہے تاہم 2006 سے جاری منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف ریاستی آپریشن میں 40 ہزار سے زائد افراد لاپتہ بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔