دورہ انگلینڈ کیلیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
یاسر شاہ  23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے، پی سی بی

یاسر شاہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے، پی سی بی

 لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر کو دورہ انگلیںڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور وہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے۔

واضح رہے یاسر شاہ کو شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔