مظفرآباد میں جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 22 اپريل 2019
مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس

مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس

 مظفر آباد: گڑھی دوپٹہ میں جیپ کے کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرآباد میں گڑھی دوپٹہ میں جیپ موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 5 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔