پیڈی اپٹن نے گوتم گمبھیر کو ذہنی طور پر انتہائی کمزور قرار دے دیا

گوتم گمبھیر میں منفی پن بہت زیادہ تھا، مینٹل کنڈیشننگ کوچ


Sports Desk May 03, 2019
گوتم گمبھیر میں منفی پن بہت زیادہ تھا، مینٹل کنڈیشننگ کوچ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن نے گوتم گمبھیر کو ذہنی طور پر انتہائی کمزور قرار دے دیا۔

پیڈی اپٹن نے کہا ہے کہ میں نے جتنے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ان میں سب سے زیادہ عدم تحفظ کا شکار اور کمزور ذہنیت کا حامل گوتم گمبھیر کو ہی پایا، ان میں منفی پن بہت زیادہ تھا، اگر وہ 150 رنز بنالیتے تب بھی مایوسی کا شکار ہوجاتے کہ 200کیوں نہیں بنائے۔

مقبول خبریں