بی ایڈ کے ضمنی امتحانی فارم30اگست تک جمع ہوں گے

میٹرک جنرل گروپ کے طلبا اسکروٹنی فارم 27 ستمبر، سائنس کے طلبا2اکتوبرتک جمع کرائیں


Staff Reporter August 24, 2013
جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ ( مارننگ اور ایوننگ )کے ضمنی امتحانات برائے 2012 کے امتحانی فارم مع لیٹ فیس 30 اگست تک جمع ہونگے. فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے اعلان کیاہے کہ میٹرک سائنس وجنرل گروپ ( ریگولر؍پرائیویٹ ) کے سالانہ امتحانات کی جوابی کاپیوں کی اسکروٹنی فارم کے سلسلے میں 27 ستمبر تک جنرل گروپ جبکہ 2اکتوبرتک سائنس گروپ کے اسکروٹنی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک اور عسکری کمرشل بینک بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ ( مارننگ اور ایوننگ )کے ضمنی امتحانات برائے 2012 کے امتحانی فارم مع لیٹ فیس 30 اگست تک جمع ہونگے، طلبا اپنے فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں، ایسے طلبا جن کی انرولمنٹ 2006 یا اس سے قبل کی ہے انھیں فیس کے علاوہ 2500 روپے اضافی چارجز جمع کرانے ہوں گے٭ جامعہ کراچی کے تحت بی ڈی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل (ضمنی امتحانات برائے 2013 ) بالترتیب 27 اگست تا10 ستمبر اور 28 اگست تا9 ستمبر تک جمع ہونگے ، تمام پرچے دوپہر 2 تا شام 5 بجے نیوکلاس روزمز فیکلٹی آف سائنس نزد شعبہ فزیالوجی میں منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر ڈھائی تا شام ساڑھے 5 بجے تک ہونگے۔



جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے تحت 5 روزہ کورس ''ارلی چائلڈ ہوڈ'' پیر 26 اگست سے شروع کیا جا رہا ہے، کورس کے اوقات دوپہر ڈھائی تاساڑھے 5 بجے ہیں ، یہ کورس ٹیچنگ اسٹاف، ٹرینی ٹیچرز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہان کے علاوہ دلچسپی رکھنے والے والدین کے لیے مفید ہے، کورس میں رجسٹریشن کے لیے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر یافون نمبر 021-99261300-Ext:2309 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ٭ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اتوار 25 اگست کو''اوپن ڈے'' منایاجائے گا جس میں طلبا کے علاوہ ان کے والدین کوادارے میں دستیاب سہولتوں سے متعارف کرایا جائیگا ، اوپن ہاؤس صبح 11 سے 3بجے تک جاری رہے گا۔