جامعہ کراچی کے 10 طلبا کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی اسناد دی جائینگی

باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی،ڈاکٹر محمد قیصر


Staff Reporter August 28, 2013
باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی،ڈاکٹر محمد قیصر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق نے 10 طلبا کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی اسناد تفویض کیے جانے کی منظوری دے دی۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق اجلاس میں 6 طلبا کو پی ایچ ڈی اور4 کو ایم فل ڈگریاں تفویض کی گئیں، پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنیوالے طلبا میں سید عالم شاہ (فلسفہ)، سکینہ ریاض (سماجی بہبود)، حافظ ایم احمد (معارف اسلامی)، راحیلہ رحمت زہرہ (بائیوٹیکنالوجی )، سحرش فاطمہ (بائیو ٹیکنالوجی) اور فیصل افضل صدیقی (شماریات) شامل ہیں۔



ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شائستہ ظفر (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، محمد نجم الدین (شماریات)، سمیرا یونس (پاکستان اسٹڈیز) اور صبیحہ ربانی (فارماسیوٹیکس) شامل ہیں، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈرز اس قوم کا سرمایہ ہیں، باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی۔