جامعہ کراچی نے بی کام کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

بی اے ، بی کام کے رجسٹریشن فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


Staff Reporter August 30, 2013
جامعہ کراچی نے بی کام پرائیویٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا. فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حور مظہرکے اعلامیے کے مطابق سال 2011 کے سالانہ اورضمنی امتحانات میں میٹرک پاس کرنیوالے امیدواروں کو اصل سند2ستمبرسے جاری ہونگی۔

جامعہ کراچی نے بی کام پرائیویٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن مہوش حسین بنت حسین علی رول نمبر80603 نے795 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، یمنہ ناصر اسلام بنت ناصر اسلام رول نمبر80654 نے763 نمبر لے کر اور تیسری پوزیشن حافظ محمد یارُق ولد مسعودفضل رول نمبر 80109 نے760 نمبر کیساتھ حاصل کی ،جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ مارننگ اور ایوننگ کے ضمنی امتحانات برائے 2012 کے امتحانی فارم مع لیٹ فیس آج جمعہ 30اگست جمع ہوں گے۔



جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اورڈپلومہ پروگرام برائے 2013-14 کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جامعہ کراچی کے تحت بی اے ، بی کام ، بی اوایل پرائیویٹ اور امپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی کے لیے رجسٹریشن فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی،سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے تحت سندھ مدرسے کے قیام کے 128ویں یوم تاسیس کے موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں تین روزہ تقریبات 30اگست سے شروع ہوں گی۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت ایم اے ، بی اے اور بی کام پرائیویٹ کے امتحان 3 ستمبر سے شروع ہونگے۔