سورج کے تیورخطرناک ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر

شہرقائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے


ویب ڈیسک June 01, 2019
شہرقائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے

ملک بھرمیں موسم گرم اورخشک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکےعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔ آج لاہورمیں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ادھر کراچی والوں کا بھی برا حال ہے اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔