یاسین بھٹکل کو مسلمان ہونے کی پاداش میں گرفتارکیا گیا یا کسی جرم میں سماج وادی پارٹی

بھارتی پولیس بہت سے لوگوں کو دہشتگرد تنظیموں کیساتھ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کرچکی ہے تاہم جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہی


ویب ڈیسک August 30, 2013
یاسین بھٹکل کیس کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کرائی جائے, سماج وادی پارٹی کا مطالبہ فوٹو : فائل

SRINAGAR:

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے بھارتی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے یاسین بھٹکل کے حوالے سے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ بھٹکل کو مسلمان ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے یا وہ کسی جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما نے اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ یاسین بھٹکل کو مسلمان ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے یا وہ واقعی کسی جرم میں ملوث پائے گئے ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی پولیس بہت سے لوگوں کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کر چکی ہے تاہم ان پر جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہی ہے۔


سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی کو مذہب کی بنیاد پر گرفتار کیا جا تا ہے تو اس پر کیسز کے انبار لگا دیئے جاتے ہیں، یہ بالکل غلط بات ہے کہ کسی کو بھی شخص کو بغیر تحقیقات کے کسی بھی تنظیم کے ساتھ وابستہ کر دیا جائے، سماج وادی پارٹی کے رہنما نے بھارتی حکومت سےمطالبہ کیا کہ یاسین بھٹکل کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل ان پر لگائے جانے والے الزامات کی اچھی طرح سے تحقیقات کر لی جائے، یاسین بھٹکل کی گرفتاری کے بارے میں واضح بیان دیا جائے اور اس کیس کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کرائی جائے۔


واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انڈین مجاہدین نامی نتظیم کے سربراہ احمد عرف یاسین بھٹکل کو بھارت اورنیپال کی سرحد سے گرفتار کیا ہے۔