پاکستانی بھابھیوں کا قومی ٹیم کو زبردست خراج تحسین

پاکستان کی بھرپور واپسی کے بعد ورلڈ کپ اب مزید دلچسپ ہوگیا ہے، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک June 04, 2019
پاکستانی بھابھیوں ثانیہ مرزا اورشنیرا اکرم نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی ہے فوٹوفائل

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے وہیں پاکستانی بھابھیوں ثانیہ مرزا اورشنیرا اکرم نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔

ثانیہ مرزا


کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر پُر جوش لہجے میں ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح غیر معمولی ٹیم ہے۔ پاکستان کی بھرپور واپسی کے بعد ورلڈ کپ اب مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔


شنیرا اکرم


سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کسی بھی موقع پر پاکستان اور پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا نہیں بھولتیں اس بار بھی انہوں نے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا ٹرافی گھر لے کر آنا۔