پاکستان کے لیے امن خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک آرمی چیف

چیئرمین، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے بھی پاکستانی قوم کوعید کی مبادک پیش کی ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 04, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دی ہے، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام کو پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید کی مبارک دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک ہو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے بھی پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔