زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

زخائر میں کمی غیرملکی قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 20, 2019
مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک: فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زخائر میں کمی بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں اورملکی مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ کی سطح پر آگئی ہے۔