ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کو 1965 جیسے اتحاد کی ضرورت ہے شہباز شریف

ہمیں بیروزگاری اور بیڈ گورننس کے خلاف جنگ جیتنی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 06, 2013
1965 کی جنگ میں پاک فوج نے جس جرات کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کو 1965 جیسے اتحاد کی ضرورت ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےکہا ہے کہ 1965 میں جوانوں نے جو قربانیاں دی اسی بدولت آج ملک قائم ہے، 65 کی جنگ میں پاک فوج نے جس جرات کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کو 1965 جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، انہوں نےکہا کہ ہمیں ملک کے خلاف تمام جنگیں جیتنی ہیں، ہمیں بیروزگاری کے خلاف بھی جنگ جیتنی ہے اور بیڈ گورننس کے خلاف بھی جنگ جیتنی ہے، آج کے دن ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا عہد کرنا ہوگا، ہم 65 کے جذبے سے ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔