- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
فواد چوہدری اور بلاول بھٹو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
یہ دلچسپ حقیقت ہے کہ سیاست میں کوئی بھی مستقل طور پر دشمن یا دوست نہیں ہوتا، ماضی میں ایک ہی جماعت میں رہ کر مخالفین پر تنقید کرنے والے آج ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے ہیں تاہم جب ماضی کے رفقا کی اچانک ملاقات ہوجائے تو یقیناً تلخیاں پس پشت ڈال دی جاتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سر راہ ملاقات ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہو؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں آپ کے لیے راستہ صاف کر رہا ہوں۔
دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمہ بازی سے دیگر افراد بھی لطف اندوز ہوئے جب کہ بلاول بھٹو اور فواد چوہدری ایک دوسرے سے گلے ملے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔