کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی

گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 605.02 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


Online September 08, 2013
گزشتہ ہفتے 100انڈیکس 22100پوائنٹس سے بڑھ کر22765پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 22100پوائنٹ سے بڑھ کر22700پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

جبکہ 66 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 55 کھرب80کروڑ روپے تک جا پہنچا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز یعنی پیر کو مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 22160 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 21724 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز رونما ہونیوالی تیزی کا تسلسل جمعہ کے تک جاری رہا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق اائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرضے کی منظوری کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات اور بیرونی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا جبکہ مقامی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹرز کی منافع بخش حصص کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران صرف ایک دن مندی کا شکار ہوئی جبکہ باقی چار دن تیزی کا رجحان برقرار رہا گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 605.02 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 22160.85 پوائنٹس سے بڑھ کر 22765.87 پوائنٹس تک جا پہنچا اسی طرح 454.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17250.47 پوائنٹس سے بڑھ کر 17704.87 پوائنٹس پر جبکہ کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 16023.32 پوائنٹس سے بڑھ کر 16264.42 پوائنٹس پر بند ہوا گزشتہ ہفتے کے دوران بازار حصص کی سرگرمیاں عروج پر رہیں اور زیادہ سے زیادہ حصص کا کاروبار 25 کروڑ 43 لاکھ ریکارڈ ہوا۔

جبکہ کم سے کم14کروڑ94لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے سے10ارب روپے کے درمیان محدود رہا کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب فوجی سیمنٹ پی ٹی سی ایل جہانگیر صدیق کمپنی پی ائی اے میپل لیف سیمنٹ نیشنل بینک این ائی بی بینک لافریج پاکستان ٹی ار جی پاکستان لمیٹڈ وطین ٹیلی کام لمیٹڈ ڈی جی کے سیمنٹ اینگرو کارپوریشن نیمر انڈسٹریز کیمیکلپکک انویسٹمنٹ فنڈکوہ نور ٹیکسٹائل پائینیر سیمنٹ دیوان موٹرز اینگرو فوڈز لمیٹڈ اور کے ایس ایس ای سرفہرست رہے۔ ماہرین کے مطابق انڈیکس 23 ہزار پوائنٹ کی سطح کے قریب ہے اور اس لیول پر مارکیٹ میں تکینکی درستگی کا عمل دخل دیکھنے میں آسکتا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کسی بھی وقت منفی زون میں جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں شیئرز کی قیمت کم ہو سکتی ہے اور چھوٹے سرمایہ کار متاثر ہو سکتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ خوش آئند اقدامات مارکیٹ میں مثبت تبدیلے لا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں