- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
گٹر بند کرنے کا ’’عادی مجرم‘‘ گرفتار
وسکانسن: امریکا میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا ہے۔ اسے ’گٹر بند کرنے کا عادی مجرم‘ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے پانچ ماہ قید اور تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
پیر کے روز عدالت کی جانب سے سے سزا دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس شخص نے اپنے دفتر میں خواتین کے بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کوڑا بھر کر اسے بند کردیا جس سے گٹر ابل پڑے اور دفتری عملے خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کردیئے گئے تھے۔ سزا پانے کے بعد پیٹرک نے کہا، ’میں ہر روز اپنے جرم کی معافی کے لیے دعا کرتا ہوں۔‘ تاہم پولیس یہ نہیں بتاسکی کہ اس نے یہ سب کیوں کیا۔ اس پر پیٹرک کا جواب تھا کہ اس کا دل چاہتا تھا کہ وہ ایسا ہی کرے۔
سب سے پہلے مارچ 2018 میں ڈیلینڈ کمیونٹی سینٹر میں خواتین کے واش روم بند ہوا اس کے بعد ایسے متعدد واقعات ہوئے اور ہر پار گٹر کھولنے پر کمیونٹی سینٹر کے 200 ڈالر خرچ ہوئے جو پاکستانی رقم میں 30 ہزار کے برابر ہیں۔ پیٹرک نے پانچ مرتبہ ایسا کرنے کا اعتراف کیا۔
اگرچہ سرکاری وکیل نے اس کے لیے 30 دن قید کی اپیل کی تھی لیکن جج نے اسے مزید سخت سزا دیتے ہوئے کہا کہ اسے کسی بحالی کے مرکز میں تین سال گزارنے چاہیے۔ ساتھ میں 150 روز کی قید بامشقت دی گئی ہے۔ اس کے علاقہ 5500 ڈالر جرمانہ اور 100 گھنٹے معاشرے کی خدمت بطورسزا دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔