ہری پور میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ 8 مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

پولیس نے کشتی کے مالک کے خلاف دفعہ 322 کے تحت قتل عمد کا مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک July 04, 2019
پولیس نے کشتی کے مالک کے خلاف دفعہ 322 کے تحت قتل عمد کا مقدمہ درج کرلیا فوٹو:فائل

ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری رہا۔

پولیس، فوج اور دیگر ریسیکیو اداروں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے کے باعث ہری پور کے قریب مسافر کشتی الٹ گئی تھی۔ جھیل سے اب تک 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور 30 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے تاہم 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس نے کشتی کے مالک کے خلاف دفعہ 322 کے تحت قتل عمد کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق کشتی کالا ڈھاکہ ضلع توغر سے آرہی تھی اور تھانہ نارہ امازئی کی حدود میں برگ کے مقام پر جھیل میں بنے بھنور میں پھنس کر الٹ گئی۔

مقبول خبریں