فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ         

فیاض الحسن آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے


ویب ڈیسک July 05, 2019
فیاض الحسن آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے

سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیاجارہا ہے اور وہ آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں وزیر جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشری کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الہی ان سے حلف لیں گے جب کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی ،صوبائی وزرا اوردیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کو ایک متنازعہ بیان پر کابینہ سے فارغ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیراطلاعات لگایا گیا تھا۔