ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائ 2019
بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا، عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام فوٹوفائل

بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا، عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام فوٹوفائل

ممبئی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کے نام پیغام لکھا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورا بھارت افسوس کررہاہے وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹوئٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے لکھا ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست؛ بھارتی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی

مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھامیرے لیے انڈیا پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے رینکنگ چارٹ پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا میری خواہش تھی کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو تاہم نتیجہ مختلف آیاہے۔ لیکن کوئی بات نہیں آپ سب بہت اچھا کھیلے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔