پشاورمیں گاڑی سے اسلحہ اور 8 ہزار کارتوس برآمد 2 ملزمان گرفتار

پولیس نے گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو حراست میں لے کر گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔


ویب ڈیسک September 12, 2013
تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے کارتوس برآمد ہوئے جو مختلف خانوں کے اندر چھپائے گئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

ہشت نگری پولیس نے گاڑی سے اسلحہ اور 8 ہزار کارتوس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیشگی اطلاع پر پولیس نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اور اسی دوران کینٹ کی جانب سے آنے والی گاڑی کو پولیس نے روکا اور تلاشی لی، تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے جو مختلف خانوں کے اندر چھپائے گئے تھے، پولیس نے گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو حراست میں لے کر گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق باڑہ کے نزدیک علاقے پشتہ خرہ سے ہے اور دوسرے کا تعلق نمک منڈی سے ہے، پولیس نے دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے لئے ہشت نگری پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کو پیشگی اطلاع تھی کہ قبائلی علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ یا بارودی مواد اسمگل کیا جا رہا ہے جسے شدت پسند پشاور میں کسی بڑی دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔