انٹر بورڈ انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان

پری انجینئرنگ گروپ میں ابتدائی2پوزیشنز سرکاری کالجوں نے حاصل کیں۔


Staff Reporter September 13, 2013
انٹرپری انجینئرنگ میں پوزیشن لینے والے طلبامنزہ خان، زین ناصر،رمشا اور احسن ادیب ۔ فوٹو : آن لائن

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل جبکہ ہوم اکنامکس سال اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات برائے 2013 کے نتائج جاری کردیے۔

بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ سال دوئم کے امتحانات میں ابتدائی تینوں پوزیشنز سرکاری کالجوں نے حاصل کی ، تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر سرکاری اور نجی کالج نے حاصل کی، طلبہ وطالبات کے مابین پوزیشن کا تناسب مساوی رہا ، پہلی اور تیسری پوزیشن طالبات جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن طلبا نے حاصل کی ، نتا ئج کے مطابق سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی منزیٰ خان بنت عبدالصمد خان رول نمبر 721025 نے کل نمبر 1100 میں سے 987نمبر لے کر پہلی پوزیشن، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے زین ناصر ولد ناصر انصاررول نمبر 704013 نے 986 نمبر لے کردوسری پوزیشن ، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی رمشا محمد نعیم بنت محمد نعیم رول نمبر 721855 نے 980 نمبر اورآغا خان ہائرسیکنڈری اسکول کے احسن ادیب ولد سید ادیب احمدرول نمبر 711569 نے بھی 980 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔



مزید براںسائنس جنرل کے امتحانات میں تمام پوزیشنز نجی کالجوں نے حاصل کیں ، امتحانات میںکالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی طالبہ سیدہ مہک فاطمہ بنت سید نثارعلی سید رول نمبر 767210نے کل نمبر 1100 میںسے937 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، اسی کالج کی نمریٰ امین بنت محمد امین رول نمبر 767202 نے 934 نمبر اور ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز8 ڈی ایچ اے کی مصفرہ عبداللہ بنت محمد عبداللہ رول نمبر 768163 نے 934 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ، ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز 8 ڈی ایچ اے کی ہی طالبہ عائشہ نواب بنت نواب احمد رول نمبر 768141 نے 921 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔



جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ سال دوئم کے امتحانات برائے 2013 میں 27576 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27264 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 16698 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 61.25 فیصد رہا ، ان امتحانات میں 1640 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 3173 نے اے گریڈ، 4064 نے بی گریڈ، 4480 نے سی گریڈ، 3114 نے ڈی گریڈ اور 227 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ، سائنس جنرل کے امتحانات میں 2101 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 2070 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1112 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اس طرح کامیابی کا تناسب 53.72 فیصد رہا، ان امتحانات میں 13 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 128نے اے گریڈ، 284 نے بی گریڈ، 452 نے سی گریڈ، 229 نے ڈی گریڈ اور 5 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ،ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن میں 15 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 14ا میدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 12امیدوارکامیاب ہوئے ، اس طرح ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 85.71 فیصد رہا ، ان امتحانات میں 4 امیدوار بی گریڈ ، 7 سی گریڈ اور ایک امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوا ، ہوم اکنامکس سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2013 کے نتائج کے مطابق امتحانات میں 271 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 255 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے119 امیدوار سات پرچوں،50 چھ پرچوں ، 24 پانچ پرچوں ، 19 چار پرچوں ،17 تین پرچوں ، 13 دو پرچوں اور 8 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔