- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز(پولی تھین) کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز(پولی تھین) پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی گئی، منظوری کے بعد 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کی مینوفیکچرنگ ، پرچیزنگ ، سیلنگ اور استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔
مقررہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص پولی تھین بیگز کی مینوفیکچرنگ ، پرچیزنگ ، سیلنگ اور استعمال نہیں کرسکے گا جب کہ محض مجاز اتھارٹی انڈسٹریل پیکنگ، میونسپل پیکنگ،ہاسپیٹل ویسٹ کیلئے مخصوص شرائط پر فلیٹ بیگز استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔
پولی تھین فلیٹ بیگز کے استعمال کیلئے درخواست گزار کو سالانہ10 ہزار فیس بھی ادا کرنی پڑے گی۔ایس آر او کے مطابق اگر کسی مینوفیکچرر، امپورٹر یا ہول سیلر نے ان ریگولیشن کی خلاف ورزی کی تو اس کو پہلی خلاف ورزی پر1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، دوسری بار2 لاکھ جبکہ دو سے زائد خلاف ورزیوں پر5 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اگر کسی دکاندار، ہاکر یا سٹال ہولڈر نے ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی تو اس کو پہلی خلاف ورزی پر10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جب کہ دوسری بار20 ہزار روپےاور 2 سے زائد خلاف ورزیوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔