افغان فضائیہ کی بمباری میں کمانڈرز سمیت 25 طالبان جنگجو اور 5 شہری ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
فضائی حملوں میں امریکی طیارے نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو : فائل

فضائی حملوں میں امریکی طیارے نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔

فضائی حملے میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد نے افغان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فضائی حملوں میں 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے جس کی افغان فوج نے تردید نہیں کی۔

 افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں پر ریڈیو اسٹیشن بند

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ کی لوگر میں کی گئی فضائی بمباری میں 24 معصوم شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان جنگجو محفوظ ہیں۔

افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے تحت رواں برس طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 596 شہری ہلاک اور 1 ہزار 892 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 733 بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔