انٹر سال اول کے داخلوں کیلیے پری انجینئرنگ گرلز کی میرٹ لسٹ جاری

53 سرکاری کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں میں 6054 طالبات کو پری انجینئرنگ میں داخلے دیے گئے ہیں


Staff Reporter September 14, 2013
سب سے زیادہ 698 نمبروں پر داخلے سرسید کالج میں بند ہوئے، سب سے کم 342 نمبروں پر داخلے گورنمنٹ کالج نارتھ کراچی میں بند ہوئے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کیلیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ( فیمیل) کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

جاری کی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق کراچی کے 53 سرکاری کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں میں مجموعی طورپر 6054 طالبات کو انٹر سال اول پری انجینئرنگ میں داخلے دیے گئے ہیں، سب سے زیادہ 698 نمبروں پر داخلے سرسید گورنمنٹ گرلز کالج میں بند ہوئے جبکہ سب سے کم 342 نمبرں پر داخلے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر11بی نارتھ کراچی میں بند ہوئے، خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں داخلے 696 نمبروں پر داخلے بند ہوئے،عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں داخلے 522 نمبروں ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ناظم آباد میں داخلے674 نمبروں پر، اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں داخلے 482 نمبروں پر، شہید ملت گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج عزیز آباد میں 610 نمبروں پر،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج النور فیڈرل بی ایریا میں 384 نمبروں پر، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج بلاک 16فیڈرل بی ایریا میں 595 پر، ریاض گورنمنٹ گرلز کالج میں 372 نمبروں پر، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں 409 نمبروں پر ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیکٹر11 نارتھ کراچی میں 357 نمبروں پر،



گورنمنٹ کالج برائے خواتین نیوکراچی میں 379 نمبروں پر، گورنمنٹ گرلزانٹرکالج اورنگی ٹاؤن میں 412 نمبروں پر، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹرساڑھے 11اورنگی ٹاؤن میں 425نمبروں پر،گورنمنٹ گرلز کالج بلدیہ ٹاؤن میں 409 نمبروں پر گورنمنٹ گرلز کالج اورنگی ٹاؤن سیکٹر7 سی میں 367 نمبروں پر، گورنمنٹ انٹرگرلزکالج موسیٰ لین لیاری میں 410 نمبروں پر، گورنمنٹ کراچی کالج برائے خواتین چاند بی بی روڈ میں 386 نمبروں پر، گورنمنٹ ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج نشتر روڈ میں 409 نمبروں پر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زمزمہ گزری میں 469 نمبروں پر، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی 6 میں 360 نمبروں پر، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی نمبر 4 میں 589 نمبروں پر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کورنگی ڈھائی میں 360 نمبروں پر داخلے بند ہوئے۔